۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجہ الاسلام و المسلمین شیخ حسین علی جنتی

حوزہ/ مرحوم ایک عالم با عمل، ذاکر اہل بیت علیہم السلام، محفل و مجالس کی زینت، اخلاق  کا نمونہ، اور معاونت فرہنگی مجمع طلاب شگر حجۃ الاسلام شیخ فدا حسین جنتی کے والد تھے۔آپ کا شمار پاکستان کے علاقے شگر سے تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین علی جنتی کافی عرصے سے علیل رہنے کے بعد آج قم المقدس میں اس دارفانی سے دار بقاء کی طرف انتقال کر گئے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فرمان علی نجفی لاہور نے بتایا کہ مرحوم شیخ حسین علی جنتی آپ کا تعلق پاکستان کے علاقے شگر باشے ہمیسل سے تھا۔ آپ ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم گاوں میں حاصل کرنے کے بعد کراچی تشریف لے گئے۔ وہاں سے دینی تعلیم کا جذبہ لئے حوزہ علمیہ قم تشریف لائے۔ اور دینی علوم میں مشغول رہے۔آپ مختلف مواقع پرمختلف مناطق مین تبلیغ کے لیے بھی جاتے رہے۔اس کے علاوہ مختلف دینی و فلاحی امور میں حصہ لیتے تھے۔ کوئٹہ میں نماز جماعت کے ساتھ تبلیغ دین میں اہم کردار ادا کیا۔

مسجد نبی سکردو،القائم مدرسہ قائم تسر،مسجد امام حسن مجتبی تسرآپ کی سرپرستی میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ اس کے علاوہ مجمع طلاب شگر،حسینیہ بلتستانیہ میں محافل و مجالس میں ہمیشہ صف اول میں نظر آتے تھے۔مرحوم علاقہ شگر کے بزرگ عالم باعمل علماء میں سے تھے قم مقدس میں آپ کا بزرگانہ کردار قابل تحسین و تقلید قرار دیا جاتا تھا۔ آپ با خلاق منکسر المزاج اور حلیم الطبع شخصیت کے مالک تھے۔آپ کا مسکراتا چہرہ ہر ایک سے پیار و محبت سے پیش آنے کا منفرد انداز ہمیشہ یاد رہے گا آپ ایک عالم ربانی کے اوصاف سے متصف ہونے کے ناتے حوزہ علمیہ اور حوزہ سے باہر ایک خاص مقام کے حامل تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی علوم اہلبیت علیم السلام کے حصول اور تبلیغ و ترویج دین میں صرف کی۔ آپ عبادت کے لحاظ سے شب زندہ دار اور مودت اہلبیت علیہم السلام کے حوالے سے عاشق محمد وآل محمد علیہم السلام اور حقیقی عزاداراور عزاداری و عزاداران کے صحیح خدمت گزار تھے، آپ کی رحلت سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جس کا پر ہونا بہت مشکل ہے۔

مرحوم معاونت فرہنگی مجمع طلاب شگر حجۃ الاسلام شیخ فدا حسین جنتی کے والد تھے۔ آپکی خبر ارتحال سے پاکستان خصوصا بلتستان و شگر کے مومنین میں رنج و غم کا ماحول ہے اور علماء سمیت انجمن کے عہدیداران کا تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس غم کے موقع پر ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے تمام اہل علم اور ان کے لواحقین خاص کر شیخ فدا حسین جنتی صاحب کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور رب العزت کی بارگاہ میں شیخ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .